شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) فکر حسینی حقیقت میں فکر مصطفی ہے جو صرف امت مسلمہ کیلئے ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، نواسہ رسول حضرت اما م حسین ؓ کی ساری زندگی اتباع رسول کا عملی نمونہ ہے اور میدان کربلا میں انہوں نے قیامت تک آنے والی نسلوں کو زندگی کا فلسفہ سمجھا دیا، میدان کربلا میں اللہ کی راہ میں خانوادہ رسول کی جانوں کی قربانی سے حق و صداقت اور کلمہ حق بلند کرنے کی ایسی درخشند مثال قائم ہوئیں جس کی نظیر پوری انسانیت پیش کرنے سے قاصر ہے، آج بھی کردار حسینی پر عمل کرکے امت مسلمہ یکجہتی اور اتحاد کے ذریعے امریکہ ،اسرائیل اور بھارت سمیت تمام یزیدی قوتوں کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن وویمن لیگ کی ناظمہ پروفیسر نورین علوی نے بھکی روڈ پر امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس محترمہ نورین فاطمہ ،مسرت سعیدی اور محترمہ نادرہ نے بھی خطاب کیا۔