شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) شیخوپورہ میں محرم الحرام کے دو دن موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کے پہلے روز شیخوپورہ میں سینکڑوں افراد کو پولیس نے پکڑ لیا اور ان کو تھانوں میں بند کردیا۔ بعض جگہو ں پر پولیس ملازمین کی طرف سے ڈبل سواری کی خلاف ورزیٍ کرنے والوںکو نذرانے لے کر چھوڑنے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں ناکہ لگا کر موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی نہ کرنے والوں کو پکڑا اور ان علاقوں میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی لگا دی۔
ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی پر درجنوں افراد گرفتار
Nov 25, 2012