شیخوپورہ (ڈاکٹر جمیل اختر/سلطان حمید راہی) نواسہ رسول ﷺ جگر گوشہ بتول ؓ حضرت امام حسین ؓ کا یوم شہادت آج ملک کے دوسرے شہروں کی طرح شیخوپورہ میں بھی انتہائی عقیدت و احترام مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا جس کیلئے مذہبی تنظیموں کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والوں اداروں میں بھی تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ضلع شیخوپورہ میں ممکنہ دہشت گردی کے خدشہ کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ذوالجناح کے جلوس کے تمام راستوں کو خاردار تاریں لگا کر سیل کردیا گیا ہے روڈ پر واقع تمام تجاوزات کو ختم کردیا گیا ہے اور مین بازار ملحقہ گلیوں جناح پارک سمیت شہر کے تمام کاروباری ادارے دکانیں بند رہیں گی۔ جلوس کے راستہ میں آنے والے مکانوں، دکانوں اور پلازوں کی چھتوں پر پولیس ملازم ڈیوٹیاں دیں گے۔ شہر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تمام ہوٹلوں میں عارضی قیام پذیر لوگوں سے خالی کرالیا گیا ہے ضلع بھر میں 100سے زائد مقامات پر حضرت امام عالی مقام کی شہادت کی مثل کی یاد میں ذوالجناح ،تعزیہ اور علم کے جلو س نکالیں جائیں گے جو انہو ں نے میدان کربلا میں اسلام کی سربلندی کی خاطر پیش کی مرکزی جلوس صبح دس بجے امام بارگاہ شاہ حسین سے شروع ہوگا جو شام تک مقررہ راستوں سے گزر کر دربار حسین جناح پارک کا چکر لگا کر قبرستان عید گاہ وارث روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ علاوہ ازیں ضلع بھر میں نویں محرم الحرام کے حوالہ سے عزاداری مجالس عزاءکے 97سے زائد مقامات پر پروگرام ہوئے جن کا اہتمام شیعہ تنظیموں کی جانب سے کیا گیا تھا۔ انجمن امایہ شیخوپورہ کے زیر اہتمام نویں محرم کا جلوس امام بارگاہ شانہ زھرءسے برآمد ہوکر امام بارگاہ دربار حسین پہنچ کر اختتام ہوا۔ جلوس کی قیادت صدر شیعہ مرکز سید دلشاد ناصر ایڈووکیٹ، سید محمد جاوید رضوی اور سید علی زیدی کر رہے تھے۔