ایڈیلیڈ (اے پی پی) شہرہ آفاق جنوبی افریقن آل راﺅنڈر جیک کیلس کی فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی ۔ جیک کیلس کینگروز کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ وہ ٹیسٹ کو جاری نہیں رکھ سکیں گے لیکن ٹیم منیجمنٹ نے فیصلہ کیا کہ وہ باﺅلنگ نہیں کرائیں گے تاہم بیٹنگ کو جاری رکھیں گے۔ وہ پہلی اننگز میں 58 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔