رجانہ (نامہ نگار)بجلی کا کرنٹ لگنے سے جواں سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی، رجانہ کے نواحی چکنمبر250گ ب کے رہائشی محمد اسلم کی 16سالہ دختر مسماة صوبیہ اسلم سکول جانے کیلئے کپڑے الیکٹرک استری کے ذریعے پریس کر رہی تھی کہ دوران پریس بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگئیں جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ راستے میں جانبر نہ ہو سکی۔