پتوکی (نامہ نگار) شفاف طریقے سے امتحان کا انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے تا کہ حقدار کو اس کی محنت کا صحیح پھل مل سکے۔ نقل مافیا کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ان کے مکمل خاتمہ تک ان کے خلاف جہاد جاری رہے گا۔ہمیں اپنی ذمہ داری ادا کرنے کیساتھ خدا کو جوابدہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر لاہورمیاں محمد اسلم کا پتوکی اورچونیاں کے امتحانی سنٹروں کا دورہ کے دوران کیا۔اس موقع پرگورنمنٹ کالج برائے خواتین چونیاں کے امتحانی سنٹرمیں تفصیلی ریکارڈ چیک کیا۔طالبات سے مختلف سوالات کئے۔طالبات کو پرسکون ماحول میں شفاف طریقے سے امتحان دیتے ہوئے دیکھ کر خوشی کا اظہار ،امتحانی عملہ کی کارکردگی کو سراہا۔سپرنٹنڈنٹ شگفتہ شاہین کو نقل مافیاکے خلاف ڈٹ جانے اور فرض شناسی پر شاباش دی۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ شفاف طریقے سے امتحان کا انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے تا کہ حقدار کو اس کی محنت کا صحیح پھل مل سکے۔ ان کے ہمراہ پروفیسر ڈاکڑ محمد شریف سلفی، محمد عمران حسین، رانا محبوب احمد، عابد حسین، آصف علی سندھو،اور سیٹھ ایوب خاں ،عبیداللہ شیخ ، شیخ نوید احمد بھی تھے۔
نقل مافیا کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے: میاں اسلم
Nov 25, 2012