حافظ آباد(نمائندہ نوا ئے وقت)نواحی گاﺅں کلیانوالہ میں تعزیہ اور ذوالجناح کے جلوس آج نکالے جائیں گے۔ تعزیہ کا جلوس سجاد علی خاں کی رہائش گاہ سے بر آمد ہو کر مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا ڈیرہ منظور الحسن چٹھہ پہنچے گا جہاں مجلس عزا ہو گی جس سے علامہ صفدر حسین تلہاڑا خطاب کریں گے۔ بعد ازاں ذوالجناح کا جلوس بر آمد ہو گا اور زنجیر زنی ہو گی۔ دونوں جلوس نماز مغربین کے وقت رہائشگاہ سجاد علی خاں پر اختتام پذیر ہوں گے۔