حافظ آباد: فاروق اعظم چوک میں مہنگائی کا طوفان، صارفین کا احتجاج

Nov 25, 2012

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) فاروق اعظم چوک میں واقع متعدد جنرل سٹور مالکان مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر اشیاءفروخت کرنے لگے شہریوں سے صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گرانفروشی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ بتایا گیا ہے کہ فاروق اعظم چوک حافظ آباد میں واقع بعض جنرل سٹور ارو کرایہ شاپس مالکان اشیائے ضروریہ کی من پسند قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔ حتیٰ کہ معروف مشروب ساز کمپنی کی ریگولر بوتل15 کی بجائے17 روپے تک میں فروخت کی جا رہی ہے۔ اسی طرح دیگر اشیاءکی قیمتیں بھی مقررہ سے زائد وصول کی جا رہی ہیں جبکہ غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیاءفروخت کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ سماجی حلقوں نے حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوڈ انسپکٹر کو مقررہ قیمتوں پر اشیاءکی فروخت یقینی بنانے کا ٹاسک دیا جائے۔

مزیدخبریں