ڈی ایٹ کانفرنس کے رکن ملکوں کے درمیان تعاون بڑھے گا: بی اے ملک

اسلام آباد(اے پی پی) سابق سفیر بی اے ملک نے ڈی ایٹ سربراہ اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہوگا۔ ریڈیو پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے دہشت گردی کے خلاف ڈی ایٹ ممالک کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ صدرمملکت آصف علی زرداری کی قیادت میں پاکستان 8 اسلامی ترقی پذیر ممالک کی تنظیم کو مزید مستحکم بنائے گا جس سے اجتماعی خوشحالی اور استحکام کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے تنظیم میں مزید مسلم ممالک کی شمولیت پر زور دیا تاکہ امت مسلمہ کودرپیش مسائل پر موثر طور پر قابو پایا جاسکے اوردہشت گردی کے متعلق بین الاقوامی برادری کے تاثر کو ختم کیاجاسکے۔ مشرق وسطی کی صورتحال کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مغرب کو صورتحال کا ادرا ک کرنا چاہئے اور مشرق وسطی میں قیام امن کےلئے بات چیت کرنا چاہئے کیونکہ جنگ تباہ کن ہوگی جس سے نہ صرف خطے بلکہ مغربی ممالک کا بھی نقصان ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن