عاشورہ کا جلوس اپنی منزل کی جانب گامزن تھا کہ اچانک زورداردھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سات افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ تین ایف سی اہلکاروں سمیت پچاسی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، واقعہ کے بعد ریسکیواہلکاروں نے زخمیوں کوطبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ موبائل فون سروس بند ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ ریسیکوذرائع کے مطابق دھماکا خیزمواد جلوس کے راستے میں ایک بیکری میں نصب کیا گیا تھا جسے کارآمد بنانے کے لیے ریموٹ کنٹرول کا استعمال کیا گیا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے لیا اورفوج کی نفری بھی جائے حادثہ پرپہنچ گئی۔ دوسری جانب وزیرداخلہ رحمان ملک نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں کمشنری بازارمیں دھماکے سے سات افراد جاں بحق جبکہ تین ایف سی اہلکاروں سمیت پچاسی افراد زخمی ہوگئے
Nov 25, 2012 | 16:53