لاہوراورراولپنڈی میں اب بھی دہشتگردی کا خطرہ موجود ہے، دہشتگرد ٹائم ڈیوائس سے حملہ کرسکتے ہیں. رحمان ملک

Nov 25, 2012 | 17:22

سٹی رپورٹر


اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت لاہوراورراولپنڈی میں دہشتگردی کے خطرے کونظراندازنہیں کیا جاسکتا، اس سلسلے میں چیف سیکرٹری کوبتادیا ہے، وزیرداخلہ نے کہا کہ دہشتگرد ٹائم ڈیوائسزکے ذریعے حملہ کرسکتے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان کے علاوہ پورے ملک میں امن ہے،وہاں بھی کوتاہی برتنے والوں کوسزادیں گے۔ رحمان ملک نے بتایا کہ کراچی میں بھاری مقدارمیں بارودی مواد پکڑا گیا ہے جس سے ایک کلومیٹرتک کا علاقہ تباہ کیا جاسکتاتھا، جس کی زمہ داری لشکرجھنگوی نے قبول کرلی ہے۔

مزیدخبریں