یوم عاشور کے موقع پر دہشت گردی کے خطرے کےپیش نظرلاہور، کراچی اور پشاور سمیت باون شہروںمیں موبائل اور پی ٹی سی ایل وائرلیس فون سروس رات بارہ بجے تک بند کر دی گئی۔

Nov 25, 2012 | 17:29

خصوصی رپورٹر

موبائل فون اور وائرلیس فون سروس بند کرنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے ۔ موبائل فون اور وائرلیس فون سروس کراچی، حیدر آباد اور لاڑکانہ سمیت سندھ کے پانچ اضلاع لاہور ملتان، جھنگ، سرگودھا، راولپنڈی اور اٹک سمیت پنجاب کے چودہ اضلاع میں بند کی گئی۔ خیبر پختونخوا میں پشاور کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، نوشہرہ اور چارسدہ سمیت گیارہ اضلاع میں موبائل اور وائرلیس فون خاموش کردیئے گئے ۔ بلوچستان میں کوئٹہ، قلات، خضدار، تربت، گوادر، پنجگور، مستونگ، کوہلو اور ڈیرہ بگٹی سمیت دس اضلاع جبکہ آزاد کشمیر کے پانچ اضلاع مظفرآباد، کوٹلی، نیلم ویلی، راولاکوٹ اور میرپور میں بھی اٹھارہ گھنٹے کے لئے موبائل فون کھلونا بن گئے۔ اس کے علاوہ گلگت، کرم ایجنسی اور میران شاہ میں بھی لوگ موبائل فون پر اپنے پیاروں سے رابطہ نہیں کرسکتے موبائل فون سروس کو صبح چھ بجے بند کیا جانا تھا تاہم کچھ شہروں میں کئی موبائل کمپنیوں کی سروس وقت سے تین گھنٹے پہلے بند کر دی گئی

مزیدخبریں