واقعہ کربلا ہمیں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتا ہے،صدرآصف علی زرداری جبکہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کہتے ہیں فرقہ واریت اور انتہا پسندی کا بیج بونے والےاسلام کےخیرخواہ ہیں اور نہ ہی پاکستان کے۔

Nov 25, 2012 | 17:33

سٹی رپورٹر

 یوم عاشورکےموقع پرجاری پیغام میں صدرمملکت
کا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتا ہے۔ حضرت امام حسین نے اپنے جانثار ساتھیوں کے ہمراہ حق اور اسلام کی سربلندی کیلئے جام شہادت نوش کیا۔ ہمیں فروعی اختلافات بھلا کر اسلام کی اعلٰی تعلیمات کو اپنانا ہوگا۔ حضرت امام حسین کی استقامت اور اہلبیت کے صبر کو سامنےرکھتے ہوئے ہمیں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔ دوسری جانب وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام کے سنہرے اصولوں سے روگردانی نے ہمارے اندر نفرت، تعصب اور گروہی اختلافات کو جنم دیا ہے۔ فرقہ واریت اور انتہا پسندی کا بیج بونے والےاسلام کےخیرخواہ ہیں اور نہ ہی پاکستان کے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین کو خراج عقیدت پیش کرنےکا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اسوہ شبیری کی پیروی کرتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد اورنظم وضبط پیدا کریں۔

مزیدخبریں