بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے قریب ایک فیکٹری میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ایک سوبیس افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

Nov 25, 2012 | 17:45

خصوصی رپورٹر

گذشتہ رات نومنزلہ فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث عمارت میں موجود افراد نے چھلانگیں لگادیں جس کے نتیجے میں وہ اپنی جان گنوا بیٹھے، حکام کے مطابق آگ فیکٹری کی دوسری منزل پرلگی اوردیکھتے ہی دیکھتے اس نے پوری عمارت کواپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے بالائی منزلوں میں موجود عملے کے بہت سارے افراد اس کی لپیٹ میں آگئے۔ ڈھاکہ میں فائر بریگیڈ کے برگیڈئیر جنرل ابو نعیم محمد شاہداللہ نے میڈیا کوبتایا کہ فیکٹری کی مخلتف منزلوں پرلاشیں ملی ہیں۔

مزیدخبریں