محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، راولپنڈی ڈویژن، اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش ہوئی، مالم جبہ میں دو، رسالپور اور پشاور میں ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جبکہ چکوال، مری، میانوالی اور مظفر آباد میں بوندا باندی ہوئی۔ آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو اور استور میں منفی تین جبکہ دیر کوئٹہ اور گوپس میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثرعلاقوں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بعض علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔
Nov 25, 2012 | 17:49