تھائی لینڈ میں سالانہ چوبیسویں بندرفیسٹوِل میں تین ہزارسے زائد بندروں کی دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں پھلوں سے ان کی خاطرتواضع کی گئی، لوپ بری میں واقع مندرکے ارد گرد رہنے والے لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ بندران کے لئے فوجیوں کاکام کرتے ہیں اورعلاقے میں سیاحوں کی توجہ بھی انہی بندروں کی وجہ سے ہوتی ہے۔ سیاحوں کے آنے سے مقامی افراد کے کاروبارمیں بھی اضافہ ہوتاہے،رواں سال کے میلے میں بندروں کے لئے چارٹن پھل منگوائے گئے جنہیں شرارتی جانوروں نے خوب مزے سے کھایا، اس انوکھی دعوت سے سینکڑوں سیاح بھی محفوظ ہوئے۔