چین نے رواں برس اپنا پہلا طیارہ بردار بحری جہازتیارکیاتھا، جس پر لڑاکا طیارہ اتارنے کی مشقوں میں چین کا طیارہ جے ففٹین استعمال کیاگیا۔ چین کا پہلا طیارہ برداربحری جہاز لائیوننگ یوکرائن سے خریدا گیاتھا، لاؤننگ پر سو سے زائد ٹیسٹ اور ٹریننگ کے بعد چینی افواج کے حوالے کیاگیا، لاؤننگ پراتارے جانے والے چینی جے ففٹین اینٹی ائیرشپ، فضا سے فضا میں اور فضا سے زمین پرمارکرنے والے میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھتاہے، اپنی بہترین صلاحیتوں کی بدولت ماہرین اسے امریکی ایف ایٹین کے برابر قرار دیتے ہیں۔ چین کی وزارت دفاع کا کہنا تھاکہ لاؤننگ کی بحریہ میں شمولیت سے بحریہ کی آپریشنل کارکردگی میں بہتری آئےگی، جبکہ اس کے ذریعے موثر طریقے سے ملک کی خودمختاری، سیکیورٹی اور مفاد کا تحفظ کیاجاسکےگا۔