ایڈیلیڈ میں سیریزکے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روزمیزبان آسٹریلیا نے دوسری اننگز دوسوسڑسٹھ رنزپرڈیکلیئرکردی۔ اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ مائیکل ہسی چون اورڈیوڈ وارنر اکتالیس رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے مورکل اورکلین ویلڈٹ نے تین تین اورڈیل سٹین نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ چارسوانتیس رنزکا ہدف حاصل کرنے کے لیے پروٹیزنے بیٹنگ شروع کی، تو اسے پہلی وکٹ کا نقصان تین رنزپرہوا جب اوپنر گریم سوان بغیرکوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک ڈویلیزاور پلیسز وکٹ پر موجود تھے۔