ویسٹ انڈیز نے بھارت کو دو وکٹوں سے ہرا کر ون ڈے سیریز برابر کر دی

Nov 25, 2013

وساکا پٹنم (سپورٹس ڈیسک )بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز دو وکٹوں سے جیت گیا ۔وشاکا پٹنم میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔جواب میں ویسٹ انڈیز نے 289 رنز کا ہدف8 وکٹوں کے نقصان 49.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی 63 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے۔بھارت کی اننگز میں کوہلی 99 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کپتان دھونی 51 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کے رام پال نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔اس میچ کے لیے بھارتی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور جے دیو کی جگہ موہت شرما کو کھلایا گیا۔ویسٹ انڈیز نے بھی دو تبدیلیاں کی ہیں ۔زخمی اوپنر کرس گیل کی جگہ کیرن پاول کو ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ سپنر وی پرمول نے دیو نرائن کی جگہ یہ میچ کھیلا۔سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔کوچی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے ہرایا تھا۔دونوں ٹیموںکے درمیان تیسرا میچ 27نومبر کو کھیلاجائے گا۔

مزیدخبریں