عمران کے دھرنے فوٹو سیشن، سندھ کے بلدیاتی الیکشن مارچ میں کرانا چاہتے ہیں: شرجیل میمن

 حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ + آن لائن)  سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ بلدیاتی انتخابات مارچ 2014ء میں کرانا چاہتی ہے اس ضمن میں بہت جلد ایک اجلاس منعقد کیا جائیگا جس کے بعد بلدیاتی انتخابات کے متعلق حکومت سندھ نے اپنا حتمی موقف ظاہر کریگی۔ متحدہ قومی موو منٹ کی حکومت سندھ میں شمولیت کے کسی بھی پروگرام پر غور و خوض نہیں کیا جا رہا ہے۔ حیدرآباد پریس کلب صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے متعلق سپریم کورٹ کے حکم کے تحت اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے اپنے دور اقتدار میں سلالہ واقعے کے بعد فوری طور پر احتجاج کرتے ہوئے نیٹو سپلائی کو بند کر دیا تھا اورامریکا کی جانب سے معافی لینے تک سپلائی بند رہی تھی جبکہ اس وقت وفاق نے نیٹو سپلائی کی اجازت دی ہے اور اگر وفاق چاہے تو نیٹو سپلائی بند کر سکتا ہے ۔  عمران خان کے مظاہرے اور دھرنے صرف فوٹو سیشن ہیں جس سے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...