رحیم یار خان (کرائم رپورٹر) شیخ زید ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں داخل طالب علم میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق دو روز قبل ہائی وے کالونی کے رہائشی اور لاہور میں زیر تعلیم طالب علم 20سالہ نبیل طاہر کو ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے شبہ میں شیخ زید ہسپتال میں قائم ڈینگی وارڈ منتقل کیا گیا جہاں گزشتہ روز نبیل طاہر کے ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہو گئی نبیل طاہر کر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔