عوام دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے امن اور کتابوں کی طرف آ جائیں: عبدالمالک بلوچ

Nov 25, 2013

کوئٹہ (آئی این پی)  وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ عوام دہشت گردی  کے خاتمے  کیلئے امن اور کتابوں کی طرف لوٹ آئیں۔  امن، تعلیم اور صحت  کی سہولیات  کی فراہمی کیلئے  عوام سے کئے گئے وعدوں کو ہر حال  میں عملی جامہ پہنائیں گے صوبے اور عوام  کی ترقی کیلئے ہر مثبت  تنقید کا خیرمقدم کرینگے۔  خود  کو معمولی چیزوں  میں الجھانے   کے بجائے ترقی و خوشحالی  کی  طرف قدم بڑھانا ہے۔ وہ سپریم کورٹ  بار ایسوسی ایشن  کے نومنتخب  عہدیداروں  کو دئیے  گئے ظہرانے  سے خطاب کر رہے تھے۔  انہوں نے  کہا کہ ہم صوبے  میں امن کے قیام،  عوام کو تعلیم، صحت کی سہولتوں  کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے  کیلئے کوشاں ہیں۔

مزیدخبریں