8 دسمبر سے لاہور میں دھرنا دینگے، جماعت اسلامی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جماعت اسلامی نیٹو سپلائی کیخلاف 8 دسمبر کو لاہور میں دھرنا دیگی۔ سیکرٹری جنرل پنجاب نذیر احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔  دوسری جانب رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ خیبر پی کے کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی 26 نومبر کو نیٹو کی سپلائی بند کی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن