اسلام آباد (ثناء نیوز) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ہنگو کے دینی مدرسہ پر ڈرون حملہ کو ملکی سالمیت اور آزادی وخود مختاری پر حملہ قرار دیا ۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بندوبستی علاقے میں ہونے والا یہ حملہ خطرے کا الارم ہے جس پر تمام قومی اور سیاسی جماعتوں کو مشترکہ طور پر شدید ردعمل کا اظہار کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری سے ملاقات میں کیا جنہوں نے گزشتہ روز ان سے ملتان میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے مولانا محمد حنیف جالندھر ی سے سانحۂ راولپنڈی پر اظہار تعزیت اور سانحہ کے متاثرین اور شہداء کے ورثاء سے ہمدردی کا اظہار کیا۔