وزیراعظم کل کراچی، رواں ماہ کے اختتام پر افغانستان کا دورہ کرینگے

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم نواز شریف کراچی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے (کل) منگل کو کراچی کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران مختلف کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے دورے کے دوران امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس بھی منعقد ہوگا جس میں کراچی آپریشن سے حاصل نتائج کے بارے میں وزیراعظم کو بریفنگ دی جائیگی۔ ثناء نیوز کیمطابق وزیراعظم محمدنوازشریف رواں ماہ کے اختتام پر کابل کا دورہ کریں گے۔ افغانستان میں قیام کے دوران محمدنوازشریف افغان صدر حامد کرزئی اور دوسرے حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔ اس دوران وہ یہ جائزہ لیں گے کیا خاموش پڑے افغان مفاہمتی عمل کو آگے لے کر بڑھا جاسکتا ہے۔، افغان ہائی پیس کونسل کے نمائندوں کی وزیرِ اعظم سے ملاقات میں طے پایا ہے کہ نوازشریف رواں ماہ کے اختتام پر کابل کا دورہ کریں گے۔ اس دوران یہ یقینی بنانے کی کوشش ضرور کی جائے گی کہ آئندہ سال افغان صدارتی انتخاب کے بعد، مفاہمتی عمل میں پیشرفت کی خاطر، راہ ہموار کرنے کی کوششوں میں تیزی لائی جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...