اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت ججز نظربندی کیس میں سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کو مستقل استثنیٰ دینے کے حوالے سے درخواست کی (کل) منگل کو سماعت کریگی۔ گزشتہ سماعت پر پرویز مشرف کو صرف ایک دن کا استثنیٰ دیا گیا تھا اور پرویز مشرف کی عدم حاضری پر گواہوں نے احتجاج کیا تھا۔