عمران ہنگو ڈرون حملے کا مقدمہ اوباما کیخلاف درج کرائیں: سمیع الحق

مردان+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) جے یو آئی س کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ ہنگو ڈرون حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کی بجائے امریکی صدر اوباما کے خلاف درج کرانا چاہئے تھا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری جاتے جاتے ہنگو ڈرون حملے پر ازخود نوٹس لیکر قوم پر احسان کریں۔ ڈرون حملوں پر پشاور ہائیکورٹ کے احکامات نظرانداز کرنے پر آج وفاقی حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔ عمران خان طالبان کے ساتھ خود مذاکرات شروع کریں۔ مردان پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ امریکہ نے ہنگو پر ڈرون حملہ کر کے ایک بار پھر اعلان کیا کہ وہ پاکستان کے پارلیمنٹ سمیت لاہور، کراچی پر بھی ڈرون حملہ کر سکتا ہے لہٰذا افواج پاکستان کے کمانڈر کو چاہئے کہ وہ حکومت کا منہ تکنے کی بجائے خود ڈرون گرانے کا حکم دیں کیونکہ انہوں نے بھی ملک کی سرحدوں کے تحفظ کی قسم کھائی ہے۔ انہوں نے کہا ہم عمران خان کے ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی بند کرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا فضل الرحمن اگر ڈرون حملے بند کرانے کی ہمت کریں تو انکی بھی حمایت کرینگے۔ مولانا سمیع الحق نے کہا امریکہ خاک امداد کر رہا ہے، 10 سالوں میں 10 ارب ڈالر امداد کی جبکہ ہمارا 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔ دریں اثناء پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد عاصم مخدوم سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ ویزا شرائط ختم کرنا ملک میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے مترادف ہوگا‘ بھارت پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے اور اس سے دوستی کر کے حکمران پاکستانی عوام نہیں امریکہ کو خوش کرنا چاہتے ہیں‘ حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ ماضی کے حکمرانوں کی پالیسیوں پر عمل کرنے کی بجائے ملکی مفاد میں فیصلے کریں۔ انہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان کونسل حکمرانوں کی بھارت سے دوستی کی خواہش کو مسترد کرتی ہے کیونکہ بھارت پاکستان کا دوست نہیں دشمن ہے اور ملک کو دو لخت کرنے میں بھی سب سے زیادہ ہاتھ بھارت کا ہی تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ جو بھارت پاکستان دشمنی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا ہمارے حکمران اس سے دوستی کیلئے کیوں بے چین ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...