واشنگٹن (آن لائن ) امریکی ریاست نیواڈا میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔ سڑکوں پر ٹریفک جام اور سیکٹروں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ امریکی ریاست نیواڈا کے مختلف علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق برف باری کے باعث سڑکوں پر سینکڑوں حادثات ہوئے جن میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اب تک 15 انچ برف پڑ چکی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو سفر نہ کرنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
برفباری