یونان : سیلاب نے تباہی مچا دی، 2 خواتین ہلاک

یونان : سیلاب نے تباہی مچا دی، 2 خواتین ہلاک

 ایتھنز (اے پی پی) یونان میں تیز بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے ۔ 2خواتین ہلاک جبکہ املاک کو کافی نقصان پہنچا ۔ہے ۔ یونان کے جزیرے ڈیلوٹ میں تیز بارش اور سیلاب سے گاڑیاں پانی میں بہتی رہیں۔ تیز بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں کو لوگ بے بسی کے ساتھ دیکھتے رہے اور کچھ نہ کر سکے ۔ بارش تھمنے کے بعد ہر طرف تباہی و بربادی کا ایک عجیب منظر تھا جس پر مقامی لوگ کافی رنج زدہ تھے اور اپنے نقصان پر انتظامیہ کو اس کا ذمہ دار ٹھہرا رہے تھے ۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران 2خواتین ہلاک جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن