لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پنجاب حکومت اور چائنہ ویسٹرن پاور کمپنی کے مابین تعاون کے شعبہ میں 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخطوں کی تقریب کے موقع پر میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کے دوران توانائی بحران کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ اتوار کے روز چھٹی والے دن چینی کمپنی سے معاہدوں کی تقریب کا انعقاد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہم عوام کو توانائی کے بحران اور لوڈشیڈنگ کے عذاب سے جلد ا زجلد نجات دلانا چاہتے ہیں۔ عوام کی خدمت ہی ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے۔ وزیراعلیٰ نے تقریب کے اختتام پر چینی کمپنی کے چیئرمین کا پنجاب میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے معاہدے کرنے پر چینی زبان میں شکریہ ادا کیا۔