جموں سیکٹر میں حفاظتی دیوار کی تعمیر کا منصوبہ جلد مکمل کر لیا جائیگا: سربراہ بی ایس ایف سبھاش جوشی

Nov 25, 2013

جموں، نئی دہلی (کے پی آئی) بھارتی سرحدی حفاظتی فورس  بی ایس ایف کے سربراہ سبھاش جوشی نے کہا ہے کہ  جموں کو پاکستان سے ملانے والی 198کلومیٹر   بین  الاقوامی سرحد  پر  10میٹر اونچی 41 میٹر چوڑی  حفاظتی دیوار تعمیر کرنے کا منصوبہ   جلد مکمل ہو گا۔ وزارت داخلہ کے تعاون سے  منصوبے پر کام شروع کرنے کیلئے اراضی کی نشاندہی کا آغاز کردیا گیا۔ سبھاش جوشی نے کہا پاکستان بھارت  بین الاقوامی سرحد کے جموں سیکٹر میں دراندازی کی کوششوں اور شیلنگ کے واقعات پر قابو پانے کیلئے یہ منصوبہ  بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی حفاظتی فورس ان علاقوں سے بارودی سرنگیں ہٹانے میں انتظامیہ کی مدد کرے گی۔ 

مزیدخبریں