کرگل جنگ: غلط معلومات دیں، ہمارے انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی ناقص تھی: سابق بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی (آن لائن)سابق بھارتی آرمی چیف جنرل (ر) وی پی ملک نے کمزور دفاع اور انٹیلی جنس اداروں کی ناقص کارکردگی کا بھانڈہ پھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ کرگل جنگ کے دوران فوج کو غلط معلومات فراہم کی گئیں۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فوجی تنازعات اور سفارتکاری کے حوالے سے لکھی کتاب میں وی پی ملک نے کہا کہ اگر کرگل جنگ کے آغاز پر بھارتی انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹس درست ہوتیں تو حالات مختلف ہوتے۔ انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی کمی ہے۔ بھارت کے دفاع کا دارومدار بیرون ممالک پر ہے۔70 فیصد سے زائد ہتھیار اور جنگی سازوسان و دیگر ممالک سے منگوایا جاتا ہے جو بحیثیت ایک ایٹمی قوت ہمارے لئے باعث شرم ہے جب تک جنگی ہتھیاروں میں خود کفیل نہیں ہوں گے دفاع کمزور رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...