شعراءسے بچ کر رہتا تھا اسی وجہ سے آج وزیر ہوں: پرویز رشید

شعراءسے بچ کر رہتا تھا اسی وجہ سے آج وزیر ہوں: پرویز رشید

Nov 25, 2013

لاہور (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید الحمراءعالمی ادبی و ثقافتی کانفرنس میں ہلکے پھلکے مزاح سے قہقہے بکھیرتے رہے۔ پرویز رشید نے کہا میں نہ تو اس کانفرنس میں اصولی طور پر مدعو تھا، نہ مجھے کوئی دعوتی کارڈ دیا گیا۔ مجھے تو عطاءالحق قاسمی یہاں لیکر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا مجھے شاعروں سے دور رہ کر بہت فائدہ ہوا ہے۔، معروف شاعر ضمیر جعفری میرے ہمسائے رہے ہیں، لیکن میں نے ان کے شاعرانہ ذوق کا کوئی اثر قبول نہیں کیا، میں ان سے بہت بچ کر رہتا تھا اور اسی وجہ سے ہی میں آج وزیر بنا ہوں۔

مزیدخبریں