فوجی دفاعی زون کا قیام : جاپان کا چینی سفیر کو طلب کرکے احتجاج

فوجی دفاعی زون کا قیام : جاپان کا چینی سفیر کو طلب کرکے احتجاج

 ٹوکیو/واشنگٹن/بیجنگ(این این آئی)جاپان کے انتباہ کے باوجودمتنازعہ جزیرے پر چین نے فوجی دفاعی زون قائم کردیا۔ چین کی وزارت دفاع کے ترجمان ینگ یوجن نے بتایا کہ اس زون کا قیام قانونی ہے۔ جاپانی وزارت دفاع کے ترجمان نے ٹوکیو میں چینی سفیر کو طلب کرکے اس سے اس معاملے پر باقاعدہ احتجاج کیا ہے۔ اس موقع پر ٹوکیو حکام نے چینی سفیر پر ایک مرتبہ واضح کیا کہ یہ جزائر ا±ن کی ملکیت ہیں۔  اور اس سے قبل بھی متعدد ممالک اس طرح کے دفاعی زون قائم کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے اس دفاعی زون کا نقشہ اور چینی وزارت دفاع کے قواعد و ضوابط بھی شائع کر دیے ہیں۔ ان قواعد و ضوابط پر فوری طور پر عمل درآمد بھی شروع ہو گیا ہے اور چینی فضائیہ کی جانب سے نگرانی کا عمل بھی جاری ہے۔ چین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے اگر اس فضائی زون سے گزرنے کے دوران کوئی جہاز اپنی شناخت کرانے میں ناکام رہا تو اس کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کی جا سکتی ہے۔ چینی وزارت دفاع کے مطابق کسی حملے کی صورت میں یہ زون ان جزائر کو تخفظ فراہم کرے گا۔ امریکا نے خطے میں ہونی والی اس نئی پیش رفت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ وائٹ ہاو¿س کے مطابق اس طرح کی اشتعال انگیزی سے خطے میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے مفادات متاثر ہوتے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہاکہ ہم اس واقعے کو خطے کو غیر مستحکم کرنے کی ایک کوشش قرار دیتے ہیں۔ اس یک طرفہ اقدام سے غلطی فہمی اور غلط اندازوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن