اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) دو کم عمر بھائیوں کے اغوا کے بعد قتل کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا۔ احتجاج میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی نے بھی شرکت کی۔ احتجاج میں شہریوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلی پنجاب اغوا اور قتل کے واقعہ کا نوٹس لیں۔ دونوں بھائیوں کو اتوار کے روز نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد قتل کردیاتھا۔
اسلام آباد: 2کم عمر مغوی بھائیوں کے قتل کیخلاف لوگوں کا شدید احتجاج
Nov 25, 2014