ویانا/ دبئی (بی بی سی/ رائٹرز/ نوائے وقت رپورٹ) عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ویانا میں جاری مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے میں ناکام ہو گئے ہیں جس کے بعد ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے کی حتمی مدت میں 30جون 2015ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے لیکن پیر کی رات کی ’ڈیڈ لائن تک جامع معاہدے پر رضامندی ممکن نہیں تھی۔ مذاکرات دوبارہ دسمبر میں شروع ہوں گے جن میں 30 جون 2015ء تک کی توسیع کر دی ہے۔ اس مدت کے دوران ایران کو اجازت ہو گی کہ وہ اپنے منجمند اثاثوں میں سے 70 کروڑ ڈالر ماہانہ نکلوا سکے۔ ایران کے صدر روحانی نے کہا کہ ڈیڈ لائن پر عمل نہ ہونے کے باوجود جوہری معاہد ہو جائے گا۔ مذاکرات میں تعطل آ جانے کے بعد روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ اگلے تین چار ماہ میں جوہری معاہدے کے ’بنیادی اصولوں‘ پر اتفاق رائے ہو جائے گا۔معاہدے پر اب فریقین 30جون 2015ء تک مذاکرات جاری رکھنے پر متفق ہو گئے۔