کابل (رائٹرز+ اے ایف پی) کابل میں بم دھماکے سے گاڑی تباہ اور 2 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان صادق صدیقی نے میڈیا کو بتایا یہ مقناطیسی بم تھا۔ یہ گاڑی سے لگایا گیا یا ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا گیا۔ دوسری طرف طالبان نے بھی اس حوالے سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ دریں اثناء جنوبی افغانستان سے برطانوی فضائیہ کا آخری دستہ بھی وطن واپس چلا گیا اس کے ساتھ ہی برطانیہ کا افغانستان میں لڑاکا مشن اختتام کو پہنچا۔ وزیر دفاع مائیکل فیلن نے کہا برطانوی فوج کو مشن مکمل کرنے پر فخر ہے۔ ہمیں فوجیوں کے حوصلہ کی داد دیتا ہوں ہماری قندھار ائر فیلڈ سے روانگی سنگ میل ہے۔
افغانستان: بم دھماکہ،2 امریکی فوجی ہلاک: برطانوی فضائیہ کا آخری دستہ بھی واپس
Nov 25, 2014