کامونکے(آن لائن) وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک بھی گوجرانوالہ کے کھابوں کے شوقین نکلے۔ جلسہ میں جانے سے پہلے چن دا قلعہ میں معروف تکہ شاپ سے چڑے، بٹیرے اور تکے کھا کر جلسہ گاہ میں گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پنجاب کے ایک عہدیدار نے انہیں کھانا کی دعوت دی تو انہوں نے تکے کھانے کی فرمائش کی۔ بعد ازاں میزبان اپنے دوستوں کو بتاتا رہا کہ 32 ہزار روپے کا بل ادا کیا ہے۔