بھارتی سپریم کورٹ کا فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کیخلاف کارروائی کا حکم

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے کرکٹ بورڈ کو سپاٹ فکسنگ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی ہدایت دیدی جبکہ سری نواسن کو ٹیم کی ملکیت پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ پر مڈگل کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کو درست مانتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے مطابق سری نواسن کو آئی پی ایل ٹیم کا مالک نہیں ہونا چاہئے جبکہ وہ آئی پی ایل کی ٹیم چنائی سپر کنگز کے مالک ہیں۔ عدالت نے بی سی سی آئی کو رپورٹ میں شامل افراد کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت دی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...