لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے 39 عہدوں پر انتخابی عمل آج پورا کیا جائے گا۔مقامی ہوٹل میں پی او اے سے الحاق رکھنے والے یونٹس خفیہ حق رائے شماری کا استعمال کرینگے۔ ۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں 39 عہدوں پر منتخب ہونے والے امیدواروں کا دورانیہ تقریباً 15 ماہ کا ہوگا۔ واضح رہے کہ خیبر پی کے اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سینیٹر غلام علی نے آئی او سی کی منظور شدہ اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابی عمل کا حصہ بننے کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر رکھی تھی جس پر انہیں پشاور ہائیکورٹ کی جانب حکم امتناعی مل چکا ہے۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات آج ہونگے
Nov 25, 2014