لاہور (نمائندہ سپورٹس) ہم کھیلوں کی بین الاقوامی برادری سے الگ نہیں ہو سکتے۔ غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان بلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے ’’نوگو ایریا‘‘ بنا ہوا ہے۔ تیسری ساف وویمنز فٹبال چیمپئن شپ کے انعقاد میں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ ساف وویمنز فٹبال چیمپئن شپ میں ایسے ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی جن کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اچھے نہیں ہیں۔ بھارت کی وویمنز ٹیم کی واضح مثال ہے۔ فیفا نے آٹھ گول پوسٹ پراجیکٹس دئیے ہیں۔ فیفا پاکستان میں کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے اور ہم کھیل کا مضبوط ڈھانچہ تشکیل دینے میں منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ فیفا کے 209 ممبران میں سے جہاں زیادہ پیسہ خرچ ہوتا ہے پاکستان ترجیحی ممالک میں ہوتا ہے۔
کھیلوں کی بین الاقوامی برادری سے الگ نہیں رہ سکتے، غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان لائیں گے: فیصل صالح حیات
Nov 25, 2014