شارجہ (سپورٹس ڈیسک+نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تیسر ٹیسٹ کل سے شارجہ میں شروع ہو گا۔ پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ غلطیاں نہیں دہرائی جائینگی تیسرا ٹیسٹ جیتنے کی پوری کوشش کرینگے ۔ دونوں ٹیموں نے گذشتہ روز پریکٹس کی۔ قومی ٹیم کے کوچز وقار یونس، مشتاق احمد، گرانٹ فلاور اور گرانٹ لوڈن نے کھلاڑیوں کو بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ کی پریکٹس کرائی۔ قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور تیسرا میچ جیت کر ٹیسٹ سیریز بھی جیتیں گے۔ حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ محمد حفیظ فٹ ہوئے تو تیسرے میچ میں شامل کیا جا سکتا ہے فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔ بلے بازوں کو ذمہ داری نبھانا ہو گی، سپنرز نے اپنا رول بخوبی ادا کیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے سابق کپتان ڈینیئل ویٹوری کو تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے طلب کرلیا ہے۔ انہوں نے آخری بار 2012 ء میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔
غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سیریز جیتنے کی تیاری کر لی: مصباح الحق
Nov 25, 2014