بجلی کے بلوں میں ڈی ایس سرچارج کےنام پرتیس پیسےفی یونٹ اضافے کو لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

لاہورہائی کورٹ میں درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائرکی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ حکومت بجلی چوری کو روکنےکےبجائےنئےنئے سر چارج عائد کرکےبجلی کےبلوں میں اضافہ کر رہی ہے،پارلیمنٹ سےمنظوری حاصل کئے بغیر حکومت کو کسی بھی قسم کا سرچارج عائد کرنےکا اختیار حاصل نہیں ہےاور اربوں کے نادہندہ سرکاری محکموں سے واجبات وصولی کےبجائے عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہےدرخواست میں عدالت سےاستدعا کی گئی ہےکہ ڈی ایس سرچارج کے نام پر بجلی کے بلوں میں تیس پیسہ فی یونٹ اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے

ای پیپر دی نیشن