چیف جسٹس آف پاکستان نے انورظہیرجمالی کی بطورچیف الیکشن کمشنر خدمات پانچ دسمبرسے واپس لینےکا حکم دےدیا، فیصلے سے الیکشن کمیشن کوآگاہ کردیا گیا

Nov 25, 2014 | 15:50


سپریم کورٹ کی جانب سےجاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصرالملک نےقائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس انور ظہیر جمالی کی خدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔پانچ دسمبرسےجسٹس انور ظہیر جمالی کی خدمات واپس لےلی جائیں گی۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کوبھی چیف جسٹس پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔  اس سے قبل چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی۔ دوران سماعت چیف جسٹس ناصرالملک نےکہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ لٹکایا جارہا ہے۔ بہت مواقع دیئے، اب مزید تاخیر نہیں کرسکتے۔ چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر تقرری نہ کی گئی تو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر دونوں کونوٹسز جاری کریں گے ۔عدالت عظمیٰ نے مزید وقت دینےسےانکار کرتے ہوئے کہا کہ یکم دسمبر کو بلدیاتی الیکشن کیس میں یہ معاملہ بھی زیربحث آئے گا۔ کیس کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ گزشتہ سولہ ماہ سے خالی ہے، اس عرصے میں سپریم کورٹ کے حاضرسروس جج قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں

مزیدخبریں