یونین گلیشئر کے برف سے ڈھکے ٹریک کو ایتھلیٹس نے بارونق کر دیا۔ انٹارکٹکا آئس میراتھن سترہ ممالک سے تعلق رکھنے والے پچاس مرد اور خواتین رنرزنے شرکت کی، ریس کے دوران اتھلیٹس نے چھبیس اعشاریہ دو میل کا فاصلہ طے کیا۔مردوں کی ریس میں یونین گلیسئیر کے اڑتالیس سالہ مارک ڈی کیسسر نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے بارہ منٹ اور اکیس سیکنڈ میں طے کر کے فتح حاصل کی خواتین کی ریس میں فرانس کی فیڈرک لاؤرینٹ نے پانچ گھنٹے سولہ منٹ اور پندرہ سیکنڈ میں مقرہ فاصلہ طے کر کے ریس اپنے نام کی۔شدید ٹھنڈا موسم اور ٹریک بھی رنرز کے جوش کو ٹھنڈا نہ کر سکا جس پر انتظامیہ ہی نہیں شائقین بھی دنگ رہ گئے
انٹارکٹکا میں جوشیلے ایتھلیٹس نے برفیلے ٹریک اور یخ بستہ موسم کو بھی مات دے دی، منفرد میراتھن دوڑ میں پچاس رنرز نے سب کو دنگ کردیا۔
Nov 25, 2014 | 16:31