وزیر اطلاعات پرویزرشید کے ہمراہ پریس کانفرنس میں محمد زبیرکا کہنا تھا کہ عمران خان خود کہتے ہیں کی سیاست کےساتھ کاروبارنہیں ہونا چاہیے،جہانگیرترین ٹی سی پی کے پاکستان میں سب سے بڑے ٹھیکیدار ہیں، انہوں نے کہا کہ ارب پتی ہونے کےباوجود جہانگیر ترین نےچوبیس کروڑسترلاکھ روہےکےقرض معاف کرائے، ان کے علاوہ چودھری برادران نےقرضےمعاف کرائے۔نوے کی دہائی میں جہانگیر ترین کےپاس کچھ نہیں تھا،مشرف دور میں بطور وزیر اثاثوں میں تیزی سےاضافہ ہوا۔ محمد زبیرکا کہنا تھا کہ عمران خان نےخود بل جلائے جبکہ جہانگیرترین نےتمام ٹیکس ادا کیے، تحریک انصاف کےاسی فیصد ارکان اسمبلی ٹیکس نہیں دیتے۔اس موقع پرویزرشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے جرائم سے عوام کو آگاہ کررہے ہیں، عمران خان الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیا کریں،تحریک انصاف کے چیئرمین تہذیب کےدائرے میں رہ کربھی اپنا نقطہ نظردوسروں تک پہنچا سکتے ہیں،