ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سےتیس نومبرکےجلسےکیلئے تحریری درخواست نہیں ملی، درخواست ملی تووزارت داخلہ غورکرےگی،

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکےدوران مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کےرہائشیوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے،ماضی میں وعدوں کو پامال کیا گیا،تحریری درخواست میں پی ٹی آئی کو بتانا پڑےگا کہ وہ کتنے لوگ لائیں گے،تحریک انصاف کوجلسہ کرنے کیلئے ہرشہرمیں تحفظ اور سہولت فراہم کی۔پاکستان اوربھارت کےدرمیان موجودہ صورت حال پران کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے،بھارت بات چیت کےلیےتیارہےتوہم بھی بات کریں گے۔ مہنگائی پربات کرتے ہوئے حکومتی اقدامات کی وجہ سےاشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی ہے،مہنگائی میں کمی سےعوام کوریلیف مل رہاہے،حکومت نےدومرتبہ پیٹرول کی قیمتیں کم کیں،افراط زرمیں کمی حکومت کی مستحکم معاشی پالیسیوں کانتیجہ ہے،آئندہ سال گیس اوردیگرذرائع سے چوبیس سومیگاواٹ بجلی پیدا کریں گے،

ای پیپر دی نیشن