اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق نائیک اور نیب پراسیکیوٹر چودھری ریاض نے ایس جی ایس کوٹیکنا کیس کے فیصلے کے بعد اکٹھے ’’برگر پارٹی‘‘ اڑائی۔ آصف علی زرداری کی ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنس میں بریت کے فیصلے کے بعد مخالف اور حامی وکلاء نے دعوت اڑائی۔ دونوں نے عدالت میں ایک دوسرے کے خلاف مخالفانہ بیان دیئے لیکن بریت کے بعد کھانے پر اکٹھے ہو گئے۔ کھانے پر سابق صدر آصف زرداری کے پیر و مرشد اعجاز شاہ بھی موجود تھے۔
ایس جی ایس کوٹیکنا کیس کے فیصلے کے بعد پراسیکیوٹر نیب اور زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے مشترکہ ’’برگر پارٹی‘‘ اڑائی
Nov 25, 2015