وفاقی بجٹ میں تاجروں‘ صنعتکاروں کی کوئی تجویز منظور نہیں کی گئی: بزنس مین پینل

Nov 25, 2015

لاہور (کامرس رپورٹر) بزنس مین پینل FPCCI) (کے ایک نمائندہ وفد نے چیئرمین بزنس مین پینل سلطان احمد چائولہ کی سربراہی میں اوکاڑہ چیمبر کا دورہ کیا ۔ وفد میں ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار سینیٹر حاجی غلام علی ‘ نائب چیئرمین بزنس مین پینل میاں زاہد حسین ‘ چیئرمین پنجاب ریجن میاں انجم نثار‘ ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر حاجی فضل الٰہی ‘ لاہور چیمبر کے سابقہ صدور سہیل لاشا ری و میاں شفقت علی، طاہر جاوید ملک، میاں نعمان کبیر، ظہیر بھٹہ ‘ بائو محمد بشیر ‘ راجہ وسیم ‘ و دیگر بزنس کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ایف پی سی سی آئی کے ایگزیکٹیو و جنرل باڈی ممبران موجود تھے۔ چوہدری ارشد اقبال ‘ صدر شیخ محمد اقبال ، ای سی ممبر محمد ندیم ظفر، قمر عباس و دیگر عہدیداران وممبران نے وفد کا استقبال کیا۔ 

مزیدخبریں