حکومت ٹیکس نیٹ بڑھائے: شیخ ارشد

Nov 25, 2015

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ محمد ارشد نے حکومت پر زور دیا ہے کہ موجودہ ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ ڈالنے اور بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے جیسے غیر منطقی اقدامات اٹھانے کے بجائے ٹیکس نیٹ سے باہر شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لائے۔ دریں اثناء شیخ ارشد نے مزید کہا ایف بی آر ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں کم از کم ایک ماہ توسیع کرے۔

مزیدخبریں